ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : دیہی پولیس کی کارروائی - گائے کا گوشت رفت کرنے والا ملزم گرفتار  

بھٹکل : دیہی پولیس کی کارروائی - گائے کا گوشت رفت کرنے والا ملزم گرفتار  

Mon, 06 Mar 2023 12:19:29    S.O. News Service

بھٹکل، 6 / مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کے عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گائے کا گوشت  رفت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت ہانگل تعلقہ کے ایلے پیٹے کے رہنے والے محمد سلیم (35 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے کہ شیرالی چیک پوسٹ کے پاس کی گئی اس کارروائی میں ملزم کے قبضے سے 15 ہزار روپے مالیت کا 60 کلو گرام گوشت اور موٹر گاڑی ضبط کی گئی  ۔ گائے کے گوشت کی اس غیر قانونی سپلائی میں ملوث ہانگل کا رہنے والا جاوید اور بھٹکل موسیٰ نگر کا رہنے والا مظفر حسین فخرو موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ پولیس ان دونوں ملزمین کو تلاش کر رہی ہے ۔ بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ 
 


Share: